پاکستان کے خلاف میچ میں ہمارا گیم پلان بالکل واضح ہے،ویلیئرز

پاکستان کے خلاف میچ میں ہمارا گیم پلان بالکل واضح ہے،ویلیئرز

 آکلینڈ ( سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی جیت کی وجہ مثبت کرکٹ ،ان تھک محنت اور درست سلیکشن کو قرار دیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں ہم مزید کوئی گروپ میچ نہیں ہارنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں ہمارا گیم پلان بالکل واضح ہے ،اچھا کھیل کر جیتنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سارے کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں اور ہم جن کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں وہ ہماری توقعات پر پورا اتر رہے ہیں۔ کائل ایبٹ اور ریلی روسو کو چانس دیا انہوں نے خود کو منو الیا۔ آئر لینڈ کے خلاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملا نے زبردست فارم دکھائی اور ہمیں مسلسل دوسرے میچ میں چار سو رنز بنانے کا موقع دیا۔ ہماری حکمت عملی ہے کہ وکٹ ضائع نہ کی جائیں اور آخری اوورز میں چارج کیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی