پاکستان ٹیم کو نظرانداز کرنے کیلے تیار نہیں ،ڈیل سٹین

پاکستان ٹیم کو نظرانداز کرنے کیلے تیار نہیں ،ڈیل سٹین

 آکلینڈ ( سپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلرڈیل سٹین نے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کسی طور بھی نظرانداز کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ اس سے ایک سخت مقابلے کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔ڈیل سٹین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جس صورتحال سے دوچار ہے اس میں اپنے اگلے دونوں میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہوگی اور ایسا نہیں ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے لیے پاکستانی ٹیم کو قابو کرنا آسان ہوگا۔ سٹین جو اس عالمی کپ میں چار میچوں میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کر سکے ہیں کہتے ہیں کہ انہوں نے بری بولنگ نہیں کی ہے لیکن زمبابوے کے خلاف بولنگ کے بنیادی اصولوں پر عمل نہ کر کے صرف اور صرف تیز رفتاری سے بولنگ کی کوشش کی حالانکہ وکٹ سلو تھی تاہم اس کے بعد ان کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آتی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...