محمد عرفان فٹ ہوگئے، حارث سہیل کی شرکت مشکوک

محمد عرفان فٹ ہوگئے، حارث سہیل کی شرکت مشکوک

 آکلینڈ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان فٹ ہوگئے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ حارث سہیل کی انجری کے باعث میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عرفان یو اے ای کے خلاف میچ میں کولہے کی تکلیف کے باعث صرف تین اوورز کرانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ پاکستانی قائد مصباح الحق کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان مکمل طور پر فٹ ہوگئے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ حارث سہیل کی انجری کے حوالے سے انہوں کہا کہ وہ ایڑی کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم ان کی میچ میں شرکت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...