بیٹسمینوں کے سکور نہ کرنے پر اضافی بلے باز ٹیم میں شامل کررہے ہیں، مشتاق احمد

بیٹسمینوں کے سکور نہ کرنے پر اضافی بلے باز ٹیم میں شامل کررہے ہیں، مشتاق احمد

 آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے بھارت کے خلاف میچ کھیل کر ورلڈکپ ڈیبیو کرنے والے یاسرشاہ کیلئے اگلا میچ کھیلنے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی سپن بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کا اس حوالے سے کہناہے کہ اگر پاکستانی بیٹسمینوں نے رنز کرنا شروع کردیئے تو یاسرشاہ کو فائنل الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔یاسر شاہ کے فائنل الیون میں شرکت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستانی بلے باز اس وقت فارم میں نہیں اور ان کے اسکور نہ کرنے کی وجہ سے منیجمنٹ کو ایک اضافی بلے باز کھلانا پڑ رہاہے لیکن اگرپاکستانی بلے باز اسکور کرنے لگے تو کوئی شک نہیں کہ یاسر شاہ پاکستان کے فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی