’’فکرناٹ‘‘ کے میوزک کی لانچنگ تقریب،فلم میں کام کرنے والے فنکاروں کی عدم شرکت

’’فکرناٹ‘‘ کے میوزک کی لانچنگ تقریب،فلم میں کام کرنے والے فنکاروں کی عدم ...

لاہور(فلم رپورٹر)’’فکرناٹ‘‘ کے میوزک کی لانچنگ تقریب،فلم کے فنکاروں کی عدم شرکت،تفصیلات کے مطابق ڈولفن کمیونیکیشنز کی نئی اردو فلم’’فکر ناٹ‘‘ کی میوزک لانچنگ تقریب گذشتہ روز مغل اعظم ہال میں منعقدکی گئی۔جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ میڈیا سے وابستہ افراد اور شوبز شخصیات نے شرکت کی جن میں ہدائتکار جرار رضوی،نرمل شاہ،ڈولی،سعید سیکی،طارق طافو،دردانہ رحمان، عاصمہ لتا،ماہم رحمان،شفق علی، امن، علی بدر میانداد، پرویز کلیم،ڈاکٹر اعجاز وارث،علی عباس، ٹھاکر لاہوری، حسن عباس زیدی،قیصر افتخار،شکیل زاہد، طاہر بخاری، ظہیر شیخ ،جاوید یوسف،زین مدنی،ملک آصف شہزاد، فیصل بٹ،انجم شہزاداور چوہدری کامران چئیرمین فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

اس فلم کی ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ یہ فلم سوشل نیٹ ورک اور دیگر کمپیوٹراپلیکیشنز کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے نوجوان نسل میں غیر اخلاقی سرگرمیاں اور ان کے منفی اثرات کو دکھایا گیاہے اس فلم میں مکمل نئی کاسٹ لی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم اپنانام بنانے میں کامیاب ہوجائیگی۔اس فلم کے پروڈیوسر عماد بٹ،مصنف علی رضا خالد،اور موسیقار علی بدرمیانداد ہیں اس موقع پر فلم کے گلوکاران علی بدرمیاندادخان،ماہم رحمان،اور امن نے فلم کے گیت سنائے۔

مزید : کلچر