’’ڈریم لور‘‘ میں بہترین اداکاری ریچل خان کو دواور فلموں کی آفر

’’ڈریم لور‘‘ میں بہترین اداکاری ریچل خان کو دواور فلموں کی آفر

لاہور(فلم رپورٹر)’’ڈریم لور‘‘ میں بہترین اداکاری کی دھوم،ریچل خان کو دواور فلموں کی آفرز آگئیں،تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل واداکارہ ریچل خان دوبئی سے واپسی کے بعد ان دنوں اپنی زیر تکمیل فلم’’ڈریم لور‘‘ کی شوٹنگز میں مصروف ہو چکی ہیں جس میں بہترین اداکاری کی دھوم کی وجہ سے ریچل خان کو دواور نئی فلموں کی آفرز آگئی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران ریچل خان نے بتایاکہ وہ اپنی فلم’’ڈریم لور‘‘ پر بہت توجہ دے رہی ہیں کیونکہ اس فلم میں ان کا کردار اس طرح کا ہے جس کی خواہش ہر اداکارہ کرتی ہے۔ان کی اس کردار میں بہترین پرفارمنس کی دھوم ان دنوں فلمی حلقوں میں پھیلی ہوئی ہے جس وجہ سے انہیں دو فلموں میں مرکزی کردار کے لیئے آفرز آگئی ہیں ریچل خان نے کہاکہ گذشتہ دنوں ایک سی کلاس اداکارہ نے ان کا سہارا لے کر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی میں ایسی اداکاراؤں سے کہوں گی کہ اگر وہ خبروں کی بجائے اپنی پرفارمنس بہتر بنائیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ سچی مچی مرکزی کرداروں میں کاسٹ ہوجائیں۔

ریچل خان نے مذید کہاکہ ’’ڈریم لور‘‘ کی شوٹنگز سے فارغ ہوکر وہ ان دو نئی فلموں کو شیڈول دینگی تاکہ وہ اپنی صلاحیتیں ایک طرف ہی لگاسکیں۔

مزید : کلچر