’’رشتے‘‘ میرے کیرئیر کی شاندار سوپ سیریل ہے،نایاب فائزہ

’’رشتے‘‘ میرے کیرئیر کی شاندار سوپ سیریل ہے،نایاب فائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل نایاب فائزہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کی سوپ سیریل’’رشتے‘‘ ان کے کیرئیرکی یادگار سوپ سیریل ثابت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں نایاب فائزہ نے کہاکہ ’’رشتے‘‘ کی ابتک 200 اقساط ریکارڈ ہوچکی ہیں اور اسے اے آروائی زندگی سے آن ائیرکیا جارہاہے جو عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرچکاہے۔اس ڈرامے کے ڈائریکٹرشاہدرشیدہیں اور یہ لاراچی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ہے۔اس میں ان کے ہمراہ اداکارہ سنگیتا،فرحانہ مقصور،فرح طفیل حسیب خان،جبران شاہداورسنبل آپاسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نایاب فائزہ نے مذیدبتایاکہ وہ جیو ٹی وی کے ’’ہم سب امید سے ہیں‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں جسے بیحد سراہا جارہاہے۔

مزید :

کلچر -