عرفان کھوسٹ بیک وقت 5ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کرنے میں مصروف

عرفان کھوسٹ بیک وقت 5ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کرنے میں مصروف
عرفان کھوسٹ بیک وقت 5ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کرنے میں مصروف

  


لاہو ر (این این آئی )فلم ، ریڈیو اور ٹی وی کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل میں مصروفیا ت میں بے پنا ہ اضافہ ہو گیا ، بیک وقت 5ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کرنے میں مصروف ہو گئے ۔ عرفان کھوسٹ اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’’مجبوری ‘‘کی ریکاڈنگ کیلئے 8مارچ کو کراچی روانہ ہونگے جہاں وہ ڈرامہ ڈائریکٹر احسن طالش کی ڈرامہ سیریل میں اپنے سین عکس بند کروائیں گے ۔سینئر اداکار عرفان کھوسٹ اس کے علاوہ ڈائریکٹر فہیم برنی کی ڈرامہ سیریل ’’وراثت ‘‘، ڈائریکٹر احتشا م الدین کی ڈرامہ سیریل ’’پریت نہ کروں کوئے ‘‘، ڈرامہ ڈائریکٹر محسن مرزا کی ڈرامہ سیریل ’’جپسی ‘‘اور ڈرامہ ڈائریکٹر ساجد علی کی ڈرامہ سیریل ’’بھاگتے سپنے ‘‘میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ عرفان کھوسٹ 2فلموں میں بھی اداکاری کررہے ہیں جن کی شوٹنگ عنقریب شرو ع ہوجائیگی۔

مزید : کلچر


loading...