ایورنیو سٹوڈیومیں ہدایتکار خرم ملک کی فلم’’کچھ پل کے لئے‘‘ کا افتتاح

ایورنیو سٹوڈیومیں ہدایتکار خرم ملک کی فلم’’کچھ پل کے لئے‘‘ کا افتتاح

لاہور(فلم رپورٹر)ہدائتکار خرم ملک کی نئی فلم’’کچھ پل کے لیئے‘‘ کا افتتاح،شوبزاور میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق اس فلم کا افتتاح گذشتہ رات ایورنیوسٹوڈیوکے چھ نمبر فلورمیں ہدائتکار سید نور کے ہاتھوں کیا گیا۔اس تقریب میں فلمسٹار خوشبو، ارباز خان، شفقت چیمہ،فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری کامران اعجاز،فلمسازفیاض خان،جونی ملک، سراج خان،ڈاکٹر اجمل ملک،نویدرضا،ٹھاکر لاہوری، قیصر افتخار،حسن عباس زیدی،ملک آصف شہزاد اور فیصل بٹ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہدائتکار خرم ملک نے کہاکہ یہ فلم نئے اداکاروں پر مشتمل ہوگی۔فلم کا مرکزی کردار ہماعلی ککرینگی۔ہدائتکار سیدنور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہدائتکاروں کے آںے سے فلم انڈسٹری ترقی کی طرف گامزن ہورہی ہے اور نت نئے آئیڈیاز دیکھنے کو مل رہے ہیں اگر اسی طرح نئی فلمیں بنتی رہیں تو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہنرمندوں اور تکنیک کاروں کو بھی روزگار ملے گا اور فلم انڈسٹری خوشحالی کی طرف گامزن ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...