جیلانی پارک میں جشن بہاراں کا انعقاد،فنکاروں کا ثقافتی رقص

جیلانی پارک میں جشن بہاراں کا انعقاد،فنکاروں کا ثقافتی رقص

لاہور(فلم رپورٹر)جیلانی پارک میں جشن بہاراں میلے کا انعقاد،فنکاروں نے ثقافتی رقص پیش کیئے۔ تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں رنگا رنگ میلوں نے رونقیں بڑھادیں ایک طرف ہارس اینڈ کیٹل شوکی تقریبات اور دوسری طرف جسن بہاراں میلے نے عوام کی توجہ کھینچ لی۔جیلانی پارک میں منعقدکردہ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جیلانی پارک میں ’’رنگ لاہور‘‘ جشن بہاراں کا افتتاح گذشتہ روز کردیاگیا۔اس کی افتتاحی تقریب میں چاروں صوبوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے رقائتی رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل،ڈائریکٹر کوآرڈینیٹر ساجد بھٹی سمیت دیگر پی ایچ اے کے عہدیدار شریک ہوئے تقریب کے دوران جمناسٹک کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔جیلانی پارک میں لگے رنگارنگ میلے میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا بھی ایک سیگمنٹ شامل کیاگیا جہاں زراعت اور سوشلزم پر مبنی ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے سٹالز پر سردموسم کی مناسبت سے شہریوں کو گرما گرم انڈے بھی پیش کیئے گئے۔

مزید : کلچر