روینہ ٹنڈن فلم میں ’’بے نظیر بھٹو‘‘ کا کردار ادا کریں گی

روینہ ٹنڈن فلم میں ’’بے نظیر بھٹو‘‘ کا کردار ادا کریں گی
روینہ ٹنڈن فلم میں ’’بے نظیر بھٹو‘‘ کا کردار ادا کریں گی

  


ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق بالی ووڈ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے، جس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لئے پہلے ودیا بالن کو پیشکش کی گئی تھی تاہم ان کے انکار کے بعد یہ کردار روینا ٹنڈن کو پیش کیا گیا جس پر انہوں نے حامی بھر لی ہے۔ روینہ نے فلم کی کہانی کے مصنف کو اسکرپٹ میں بعض تبدیلیوں کا بھی مشورہ دیا ہے اس کے علاوہ وہ اس فلم کو خود پروڈیوس بھی کرنا چاہتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...