عامر خان نے ایک خوبصورت نوجوان لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

عامر خان نے ایک خوبصورت نوجوان لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
عامر خان نے ایک خوبصورت نوجوان لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

  

ممبئی (آئی این پی) بھارتی سپر سٹار عامر خان نے حال ہی میں رئیلٹی شو AIB ROAST کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تو لوگ ان کی شدت جذبات کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ عامر خان نے اس شو کو متشدد اور شرمناک قرار دیا تھا اور بعض تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ان کا شدید ردعمل سمجھ سے باہر ہے۔ عامر خان نے اب ا پنے جذباتی ردعمل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگرچہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس شو میں شامل ہونے والے اپنی بے عزتی کے پروانے پر دستخط کرتے ہیں لیکن اس میں ایک خوبصورت لڑکی کی بے عزتی کی گئی جس سے وہ بہت محبت کرتے ہیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ فریدہ جلال اور ریما لاگو جیسی خواتین کو بے عزتی کا نشانہ بنایا گیا لیکن جب اس خوبصورت لڑکی کی توہین کی گئی کہ جس کے ساتھ انہیں شدید محبت ہے تو وہ سخت ردعمل پر مجبور ہوگئے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی کو براہ راست نشر کیا جارہا ہے اور اس وجہ سے یہ عمل اور بھی قابل مذمت تھا۔

مزید : کلچر