پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3گرفتار،ہزاروں روپے جرمانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 308مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر31 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 31,100 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 03افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر03افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1