ہارس اینڈ کیٹل شو میں مختلف وی آئی پی انکلوثرز میں انٹری فری
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہارس اینڈ کیٹل شو میں آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے راولپنڈی ،مہران ، سیالکوٹ اور خیبر کے وی آئی پی انکلوژر میں انٹری کو فری کر دیا ہے اور عوام الناس بغیر کسی ٹکٹ اورسکیورٹی پاس کے ان انکلوژر میں آسانی کے ساتھ آسکتے ہیں۔ ڈی سی او لاہور نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بھر پور طریقے سے نیشنل اینڈ ہارس کیٹل شو میں شرکت کریں اور اس کی رونقوں کو دوبالا کر کے میلہ کو یاد گار بنائیں۔