نعیمین ایسوسی ایشن کا 15واں یوم تاسیس ملک بھر میں منایا گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کا 15واں یوم تاسیس گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں منایا گیا۔مرکزی تقریب جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوئی اس موقع پر معروف مذہبی اسکالرجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ انسان کو کامیاب زندگی کیلئے صداقت ،عدالت اور شجاعت کواپنانا ہوگا۔مسلم قوم کودنیا میں اپنا مقام پیدا کرنے کیلئے تعلیم اورامن کو اپنی پہچان بناناہوگا۔دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے علم اور تحقیق کی راہ پر چلنا ہوگاجامعہ نعیمیہ فروغ عشق رسول ؐ اور قرآن و سنت کے مشن کو عام کرنے کیلئے اپنا فرض ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ وقت آگیا ہے کہ امن دوست او رامن دشمن کے درمیان فرق واضح کیا جائے۔تقریب میں مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسروارث علی شاہین،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمدشفقت علی یوسفی،صدارتی امید وار نعیمین ایسوسی ایشن پروفیسر لیاقت علی صدیقی،سابق خطیب جامعہ نعیمیہ علامہ افتخار احمد نعیمی،حافظ محمدسفارش علی گجر،قاری محمد امیر قادری،قاری محمد عبدالرحمن جامی،پروفیسر محمدسلیم احمد،مفتی محمد خضرالاسلام نقشبندی،مفتی محمد امانت علی،مفتی بلال فاروق نعیمی (مرکزی رابطہ سیکرٹری نعیمین ایسوسی ایشن )مولانا محمد یاسر سرداری (صوبائی صدر نعیمین ایسوسی ایشن )بزرگ رہنمامیاں خلیل احمد سمیت مرکزی ذمہ داران اورکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔