محکمہ اوقاف انسداد ڈینگی کی خصوصی مہم چلائیگا

محکمہ اوقاف انسداد ڈینگی کی خصوصی مہم چلائیگا

 لاہور(محمد نواز سنگرا) موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی خطرات کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے بھی انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے مطابق ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف کی طرف سے صوبے بھرکے تمام زونز کو تحریری طور پر احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تمام زونل ایڈمنسٹریٹر ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم کا اہتمام کریں اور لوگوں کو ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے معلومات فراہم کریں ۔ہدایت کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول درباروں اور مساجد میں ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کی جائے گی جس کے مطابق ڈینگی کیخلاف شعور پیدا کرنے کیلئے تمام زونز میں سیمینار ز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔جس کے ثبوت کے طور پر زونل ایڈمنسٹریٹر سیمینارز اور واک کی تصاویر سیکرٹری اوقاف کو پیش کریں گے۔محکمہ اوقاف کے زونز میں بہاولپور ، ملتان زون،ڈیرہ غازیخان،پاکپتن،فیصل آباد ، لاہور ، سرگودھا،گوجرانولہ،داتا دبار اور بادزشاہی مسجد شامل ہیں جہاں پر ڈینگی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ جبکہ ڈینگی پھیلنے کے خطرات کی صورت میں تمام درباروں اور مساجد میں صفائی کے حوالے سے بھی خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ اوقاف کے زیر کنٹرول تمام مقامات پر ڈینگی کو نہ پھیلنے دیا جائے۔واضح رہے کہ ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم زونل لیول پر آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...