ہسپتالوں میں آنکھوں کے مریضوں کیلئے جدیدسہولتیں فراہم کی جائیں،بشیر مہدی

ہسپتالوں میں آنکھوں کے مریضوں کیلئے جدیدسہولتیں فراہم کی جائیں،بشیر مہدی

لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس میں ایک سال میں1171آنکھوں کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں قائم آنکھوں کے مریضوں کا علاج کرنے کے لئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

آنکھیں ایسی نعمت ہیں جس کے بغیر انسان کی زندگی میں اندھیرا ہوجاتا ہے ۔گاؤں اور دیہاتوں میں آنکھوں کے معائنہ کے لئے موبائل میڈیکل یونٹ قائم کئے جائیں ۔ماہرین کی زیر نگرانی یہ موبائل یونٹ دور دراز علاقوں میں کام کریں ۔عوام میں آنکھوں سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...