تحریک انصافمیں دراڑیں ڈالنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،اعجاز چودھری

تحریک انصافمیں دراڑیں ڈالنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،اعجاز چودھری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ،ایم این اے رائے حسن نواز، چوہدری اشفاق، علیم اللہ وڑائچ ،ثوبیہ کمال، سعدیہ سیف، عالیہ حمزہ ملک ،ظاہر چوہدری، محمد عمر کسانہ ،نورخان بھابھہ ،ایم این اے چوہدری غلام سرور ، منصور سرور ،ڈاکٹر عاطلف الدین ن، بیرسٹر بختیار قصوری اور عمر ظہیر میرنے کے پی کے میں تحریک انصاف کے نومنتخب سنیٹرز کی کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کی ،رہنماؤں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے اپنے ایم پی ایز کا حوصلہ بڑھایا اور یک جان رہنے پر دن رات کوشاں رہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے منہ کالے ہوئے ہیں جو تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے خلاف بکنے کے الزام لگارہے تھے۔ رہنماؤں نے کے پی کے اسمبلی کے ایم پی ایز کے کردار کو سراہا اور کہاکہ تحریک انصاف چٹان کی طرح متحد ہے اس میں دراڑ ڈالنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، رہنماؤں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ایم پی ایز کوئی بکاؤ مال نہیں ہیں کہ کوئی ان کے ضمیر کا سودا کرسکے ، ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...