آصف زرداری کی بہترین حکمت عملی سے پی پی سینٹ الیکشن میں کامیاب ہو ئی،ثمینہ گھرکی

آصف زرداری کی بہترین حکمت عملی سے پی پی سینٹ الیکشن میں کامیاب ہو ئی،ثمینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینٹرز کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یہ کامیابی اور سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی اکثریت بلا شبہ ہمارے قائد آصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے انہوں نے دن رات محنت کرکے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر سینیٹ میں اکثریت دلوائی ہے ہم نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتے ہیں کہ ہم اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر انشااللہ تعالی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن بھی جییتں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے حکمران جماعت کے اپنے لوگ بھی اس سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ بھی حق اور سچ کی آواز کے ساتھ کھڑے ہیں اسی لئے مسلم لیگ کے لوگوں نے بھی ہمارے سینیٹ کے امیدوار کو ووٹ دئیے اور عملی طور پر اپنی جماعت کو بتا دیا کہ وہ اس کی عوام دشمن پالیسیوں کے سا تھ نہیں ہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی کا مزید کہنا تھا کہ جو حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کر سکے تو پھر ناکامی ہی اس کا مقدر بنتی ہے۔