کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو روشن کر سکتی ہے،ملک شازید

کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو روشن کر سکتی ہے،ملک شازید

لاہور(وقائع نگار)انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر ملک شا زید نے کہا کہ توانائی بحران نے جہاں صنعتوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں وہیں کاروباری سر گر میاں مفلو ج الحال کا شکا ر ہیں ۔انصاف بزنس فور م نے مطا لبہ کیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہی ملک کو دوبارہ اندھیروں سے روشینوں کی طرف گامزن کرسکتی ہے ۔

۔انہوں نے کہا کہ چین سے درآمدی بجلی کس قیمت پر حاصل ہوگی اور یہ عوام کو کس ریٹ پر فراہم کی جائے گی چین سے معاہدے کے سلسلہ میں قوم کو اعتماد میں لیا جائے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریاؤں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا اور خام مال وافر ملنے سے صنعتیں ترقی کرینگے۔ملک شازید نے مذید کہا کہ ایس آرو پالیسی رویہ ترک کرکے تاجربرادری کو اعتماد میں لیکر ایسی حکمت عملی بنائے جس سے تاجر اور حکومت کو فائدہ ہو ۔صنعت اور تجارت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحی ہونی چاہیے۔ اس سے قبل توانائی بحرانوں نے صنعت کو سخت مشکلات سے دورچار کررکھا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1