ریلوے انتظامیہ نے فروری میں 3288بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا

ریلوے انتظامیہ نے فروری میں 3288بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا

لاہور(خبر نگار خصوصی) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے شہباز اقبال ملک نے بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈویژن میں چلنے والی ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے۔بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف ریڈ مختلف تاریخوں میں کیے گئے۔جس کے باعث ماہ فروری میں 3288مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے جرم میں پکڑ کر جرمانے کیے۔جرما نے کی مد میں 24لاکھ24ہزار 230روپے وصول کیے گئے جو کہ قومی خزانے میں جمع کرا دیئے گئے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر نے لاہور ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑنے اور کرائے کی مد میں جرمانہ وصول کرنے کیساتھ ساتھ ڈائننگ کاروں کی بھی سخت چیکنگ کی اور ناقص صفائی کی صور ت میں ان کے منیجروں کو بھی جرمانے کیے۔اس کے علاوہ ڈی سی او نے ریلوے سٹیشن پربھی کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت چیزیں فروخت کرنے پر سٹیشن پر متعدد وینڈنگ سٹالوں کو بھی جرمانے کیے۔اس حوالے سے پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن کے ڈی سی او ملک شہباز اقبال کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے اور رکسی کو بغیر ٹکٹ سفرکرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...