سعودی حکمران پاکستانی عوام سے بے پناہ پیار کرتے ہیں،اللہ رکھا

سعودی حکمران پاکستانی عوام سے بے پناہ پیار کرتے ہیں،اللہ رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب گئے اور ریاض پہنچنے پر سعودی فرمانروا اور ان کے رفقاء نے دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم اور ان کے وفد کاپرتپاک استقبال کیا۔ ریاض میں سعودی فرمانروا اور ان کے رفقاء کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے وفد کا شاندار استقبال اس بات کا غماز ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی حکومت اور ان کے عوام پاکستان کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ باہمی محبت اور برادرانہ رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیغام دیا ہے کہ انہیں پاکستان اور پاکستان کے عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی بے حد عزیز ہے اور ہم اس مقصد کیلئے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سعودی فرمانروا نے پیغام دیا ہے کہ سعودی عرب کو پاکستان کے عوام کی ترقی دل سے عزیز ہے