توہین آمیز خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے،اشرفجلالی

توہین آمیز خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے،اشرفجلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ پیغمبرِاسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کے توھین آمیز خاکے بنانا دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے خاکے بنانے والے کسی نرمی یا معافی کے مستحق نہیں۔مغرب کی پے در پے گستاخیوں کے بعد اسلامی دنیا مغرب سے بہتری کی کوئی امید وابستہ کیے بغیر اپنا جدا گانہ لائحہ عمل اختیار کرے ۔اس سلسلے میں مسلم حکمران فوری طور پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس طلب کر کے اعلامیہ جاری کریں ورنہ گستاخوں سے کھلی جنگ ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ملاّں الیاس کا بیان قرآن و سنت سے متصادم ہے اور دین اسلام پر خطرناک حملہ ہے بھارتی ملّاں نے اکھنڈ بھارت کے شوق میں اپنے بیان میں کفریات بکے ہیں جن کا دین اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ اس میں کوئی شک ہی نہیں کہ ہمارا کلچر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے آیا ہے۔کسی مسلمان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے مادر وطن کی محبت میں دین برحق پر الزام تراشی کرے۔اُمت مسلمہ کو چاہیے کہ اس بے دین شخص کے بارے میں صدائے احتجاج بلند کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1