مسلم لیگ(ن) نے سینٹ الیکشن کو بھی متنازعہ بنا دیا،انجینئر یاسر

مسلم لیگ(ن) نے سینٹ الیکشن کو بھی متنازعہ بنا دیا،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے عام انتخابات کی طرح سینٹ کے انتخابات کو بھی متنازعہ بنا دیا ہے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد آرڈیننس جاری کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب، رضا شاہ، عمر درازجٹ، ابو بکر عظیم، میاں اقبال حمید، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ، محمد ارشد، اعجاز باجوہ، عاصم رفیق، ملک عبدالرشید میاں طاہر رشید، میاں عدنان، اور میاں شہزاد انجم کے ہمراہ ملکی صورت حال پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ حکمرانوں نے قانون کو اپنے گھر کی باندی سمجھ لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1