ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس چوہدری مقیم سنیئر وائس چیئرمین منتخب

ایف بلاک کور کمیٹی کا اجلاس چوہدری مقیم سنیئر وائس چیئرمین منتخب

لاہور (پ ر)حکومت پنجاب صحافی کالونی میں ایف بلا ک ممبران کوجلد از جلد پلاٹ کی الائٹمنٹ یقینی بنائے ان خیالات کا اظہارجمعہ کے روز کورکمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔لاہور پریس کلب میں کور کمیٹی کے چیئرمین شیرافضل بٹ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ایف بلاک سے منسلک کلب عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر پریس کلب کی جوائنٹ سیکرٹری صائمہ وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کلب صدر ارشد انصاری اس حوالے سے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ ایف بلاک کا کام مارچ کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا اور ممبران کو جلد پلاٹوں کی فراہمی ہوجائیگی ۔ اجلا س میں ممبران نے کثرت رائے سے کورکمیٹی کے دیگر عہدیدار وں کا انتخاب بھی کیا جس کے مطابق سینئر وائس چئیرمین چوہدری مقیم گجر (پاکستان) وائس چیئرمین سہیل احمد (فرنٹیرپوسٹ)وائس چیئرمین اول شہزادہ خالد (نوائے وقت) جنرل سیکرٹری حنیف عاصم (c42)جوائنٹ سیکرٹری عمران علی (دنیا)جوائنٹ سیکرٹری دوم محمد اسجد(ایکسپریس نیوز)اور ترجما ن کیلئے شاہد شیخ (جہان پاکستان) کا چناؤ کیا گیاجبکہ ہر ادارے میں ایک ایک کوارڈنیٹر بھی فرائض سرانجام دینگے۔ اجلاس میں سرفراز کاشر بٹ، شہزاد ملک ،ندیم شیخ ، قاضی طارق ، چوہدری آصف، فرمان احمد، ارشد ڈوگر ، ریحان شاہ ، عبد الرحیم لغاری ، اسحاق حفیظ اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...