تین سرکاری محکمے مل کر بھی قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانے میں ناکام

تین سرکاری محکمے مل کر بھی قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانے میں ناکام

لاہور(ایم آئی بھٹی)پی ٹی سی ایل،لیسکواور ایل ڈی اے مل کر بھی قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزارکرانے میں ناکام ہو گئے جوہر ٹاؤ ن سکیم وفاقی کالونی میں بااثر قبضہ مافیا نے 50کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کیوجہ سے جوہر ٹاؤن میں ماسٹر پلان کے مطابق سکیم بڑی روڈ سے محروم ہے۔تفصیلات کیمطابق ایم اے جوہرٹاؤن سکیم اللہ ہو چوک(بھلا چوک)ای بلاک سے ڈاکٹر ہسپتال تک 32سال گزرنے کے باوجو د سڑک نہ بن سکی کیونکہ یہ سڑک مین الیکٹرک لائن کے دونوں اطراف بننی تھی جو کے جوہر ٹاؤن سکیم کے ماسٹر پلان میں موجود تھی اور یہ جگہ تین سرکاری اداروں کی ملکیت ہے جن میں پی ٹی سی ایل،لیسکو اور ایل ڈی اے شامل ہے۔یہ سٹرک دو کلومیٹر لمبی ہے جبکہ ڈیڑھ کلو میٹر بن چکی ہے جبکہ آدھا کلومیٹر قبضہ مافیا کیوجہ سے تعطل کا شکا ر ہے اور یہ سڑک تین مختلف جگہوں پر لینڈ مافیا کے قبضہ میں ہے ایک وفاقی کالونی کے ساتھ ،ڈاکٹر ہسپتال کے قریب اور کیمپس کالونی کیساتھ قبضہ مافیا نے سڑک تعمیر کر ا رکھی ہے۔اس سڑک کے بننے کے بعد ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے اور شوکت علی روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں ختم ہو جائیں گی اہل علاقہ نے حکام سے اپیل کی ہے روڈ کی زمین قبضہ مافیاسے واگزار کر ا کر جلد سڑ ک تعمیر کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1