اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی قیادت میں وفد کی ریونیو ہیڈ کوارٹر آمد
لاہور(اپنے نمائندے سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کا وفد گزشتہ روز بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر عمارت پہنچ گیا ،جہاں پر انہوں نے حکومتی شیلڈ ،گلدستہ اور ڈائری ،سینئر ممبر پنجاب ندیم اشر ف سیکریٹری ریونیو احمد علی ملک اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب مقبول احمد دھاولہ کو پیش کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد وقاص وٹو،محمد نعیم بخش تارڑ ،رائے خالد محمود ،غلام اللہ برھاوانہ ،رانا علی زمان اور ملک وسیم نے بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر سیکریٹری ریونیو پنجاب ،ڈی ایل آرپنجاب ،پی ڈی پنجاب ،پی ایم یو ،ڈپٹی پی ڈی پنجا ب سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی جانب سے اے ڈی ایل آر کی جانب سے سپورٹ ،تعاون اور شفقت کے وہ بے حد شکر گزار ہیں جس کے باعث کمپیوٹرائزیشن سسٹم کو بے پناہ فروغ مل رہا ہے بلکہ صاف شفاف سسٹم کے تحت عوام الناس بھی بہترین سہولتیں میسر کی جارہی ہیں اس کے علاوہ ریکارڈ کی درستگی کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے اور ریونیو اکٹھا کرنے میں بھی سابقہ ریکارڈٹوٹ چکے ہیں ،کمپیوٹرائزیش سسٹم کی مرتب کردہ پالیسی کی بدولت پنجاب بھر کے کمپیوٹر سروس سنٹر میں کروڑوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے ،وفدنے مزید آگاہی دی کہ چند دن بعد پی ایم یو آفس میں جاکر پی ڈی پنجاب عرفان الہی سمیت دیگر اعلیٰ انتطامی افسران کا بھی شکریہ ادارکریں گے اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف نے بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو یقین دھانی کروائی کہ وہ اے ڈی ایل آر کا سروس سٹرکچر جلد از جلد مکمل کروائیں۔