پیپلز پارٹی کا سینٹ انتخابات کو پوشیدہ رکھنے پر اصولی موقف تھا،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی کا سینٹ انتخابات کو پوشیدہ رکھنے پر اصولی موقف تھا،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سینٹ انتخابات کو پوشیدہ رکھنے پر اصولی موقف تھا جس سے بیلٹ باکس کا تقدس پامال ہونے سے بچا آزادی حق رائے دہی ہر اراکان کا حق ہے جسے استعمال کرنے کی آزادی دینی چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے ہارس ٹریڈنگ پر سب سے زیادہ شور مچایا تھا انہیں کے صوبے میں سینٹ انتخابات میں شورو غوغا دیکھنے میں آیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر تحریک انصاف سینٹ انتخابات میں دیگر صوبوں میں بھی حصہ لیتی تو نتائج مختلف ہوتے اور حکومت کو اس طرح خالی میدان نہ ملتا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی انتخابی عمل میں حصہ ضرور لیتی ہے کیونکہ انتخابی عمل جاری رہنے سے ہی جمہوریت پھلے پھولے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1