سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے،ساجد عباسی

سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے،ساجد عباسی

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم ساجدعباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے۔ جمہوریت کی مضبوطی سے ریاست اور معیشت کواستحکام ملے گا۔حکومت کااعتماد بڑھنے سے جمہوریت دشمن سوچ کمزور ہوگی اورعوام خوشحال ہوں گے۔سرداریعقوب ناصر کو ہرانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کاسہارالیا گیا ۔پارٹی قیادت نے چھان بین کاحکم دے دیا ،گندی مچھلیاں ضروربے نقاب ہوں گی ۔اپنے ایک بیان میں ایم ساجدعباسی نے مزید کہا کہ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی حالیہ برتری سے معاشی ابتری کاسدباب ہوگا ۔وزیراعظم میاں نوازشریف مزید عزم واستقلال سے اپنے انتخابی وعدے وفا اور عوام کوڈیلیورکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کاڈبل سٹینڈر ڈ پوری طرح ایکسپوزہوگیا ،قومی اورپنجاب اسمبلی میں استعفیٰ دینے والی جماعت کاسینیٹ میں کیا کام ،اگرعمران خان سنجیدہ اورتعمیری سیاست کے حق میں ہیں تواسمبلیوں میں بیٹھ کر اپنا جمہوری اورآئینی کرداراداکریں ،شاہراہوں اورچوراہوں پرملک وقوم کی قسمت کے فیصلے نہیں ہوتے ۔عمران خان مسلسل سیاسی غلطیاں کررہے ہیں ،وہ ہمارے نادان حریف ہیں مگراس کے باوجودہمیں ان کی سیاسی تنہائی گوارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قومی دھارے سے باہر نکلنا ان کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...