اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کی بجائے نامزدگی درست نہیں،سہیل جانسن
لاہور(وقائع نگار)مسیحا ملت پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ سہیل جانسن نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخاب میں اقلیتوں کے نام پر صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے غیر آئینی ممبران نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے جو کہ مکمل طور پر غیر آ ئینی اور غیر قانونی ہے آئین کے مطابق کسی صورت بھی کو ئی نمائندہ خفیہ رائے شماری کے بغیر اسمبلی کا ممبر منتخب نہیں ہوسکتا اور پھر اقلیتی نمائندوں کے انتخاب کی بجائے اُن کی نامزدگی کیونکر آئینی ہوسکتی ہے جبکہ اِس بارے میں آئین میں کہیں وضاحت نہیں کی گئی کہ اقلیتوں کے لیے ملک میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کا طریقہ راج ہوگا ۔