پنجاب جیسا بڑا صوبہ بغیرگورنر کے چلنا افسوسناک ہے،سعدیہ سہیل

پنجاب جیسا بڑا صوبہ بغیرگورنر کے چلنا افسوسناک ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو بغیر گورنر کے چلایا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کے پاس قیادت کا فقدان ہے شریف برادران نے چند وفاقی وزراء کو جھوٹ بولنے پر معمور کیا ہوا ہے ۔

۔

۔

۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کا بس نہیں چلتا ورنہ یہ سارے حکومتی عہدے اپنے خاندان میں ہی تقسیم کر دیں، سینٹ کے انتخابات پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکٹھ جوڑ نے ملک کے سارے ادارے تباہ کر کے رکھ دیئے ہیں عمران خان کی تجویز پر اگر سینٹ انتخابات اوپن کئے جاتے تو ہارس ٹریڈنگ کا بازار سر گرم نہ ہوتا۔ تحریک انصاف کا دھاندلی پر موقف دو ٹوک ہے دھاندلی کسی سطح پر بھی ہو اُس کی سرکوبی بہت ضروری ہے ورنہ روایتی سیاست دان ملک کو اسی طرح نقصان پہنچاتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1