امن اور ترقی کے لئے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہو گا،امجد اسلام امجد

امن اور ترقی کے لئے ہر فرد کو کردار اداکرنا ہو گا،امجد اسلام امجد
  • لاہور (پ ر) پاکستان کے امن اور ترقی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار نامور شاعر و ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے ’’اکادمی ادبیات اطفال‘‘ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی پہلی ایس ایس پی محکمہ پولیس، شاعرہ و ادیبہ نیلما ناہید درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں آپ اُس نبی پاک ؐ کے اُمتی ہیں جو ختم النبین اور رحمت اللعالمین ؐ ہیں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیاں گزاریں تو ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں انہوں نے اپنی ایک نظم بھی سنائی سیمینار کا آغاز گورنمنٹ کالج برائے خواتین شالیمار ٹاؤن کی طالبہ رضیہ اختر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ نعت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ویمن کالج سمن آباد کی طالبہ وردہ افتخار نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض فرزاد قمر نے ادا کئے۔ ایڈیٹر ’’پھول‘‘ و صدر پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی محمد شعیب مرزا نے کہا کہ نوجوان اگر ارادہ کر لیں تو مُلک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں اکادمی ادبیات اطفال کے وائس چیئرمین حافظ مظفر حسن نے کہا کہ ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہمارا دشمن کون ہے۔پروفیسر ناصر بشیر نے کہا کہ بچپن میں جس طرح حکیم سعید ؒ نے میری حوصلہ افزائی کی تھی اور آج مَیں شاعر ہوں اُسی طرح محمد شعیب مرزا آج کے بچوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ماہر نفسیات انجمن ہلال احمر ڈاکٹر فوزیہ سعید پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ویمن کالج سمن آبا ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ،ڈاکٹر صفیہ، نذیر انبالوی، اشرف سہیل،حاجی لطیف کھوکھر، نصیر احمد، نادر کھوکھر، تہزین طاہر کے علاوہ کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...