پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہونگے،عدنان ہنجرا

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے مابین فاصلے کم کرنا ہونگے،عدنان ہنجرا

لاہور(پ ر)ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ یونٹ پیپلز پارٹی لاہور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا اور ڈاکٹر رضوانہ کامران نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے مگر یہ تب ممکن ہو گا جب قیادت اور کارکنان کے درمیان فاصلے کم ہوں گے کارکن مایوس تھے کیونکہ حکومت ہونے کے باوجود ورکروں کا اس طرح کام نہیں ہو سکا جس طرح ہونا چاہیے تھا مگر اب بلاول کے سیاست میں عملی آغاز کے بعد جیالے محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھوے مشن کی تکمیل کے لیے بلاول بھٹو سے مل کر جدوجہد کر نے پر آمادہ ہے وہ چاہتے ہے کہ پیپلز پارٹی دوبارہ پنجاب اور لاہورمیں متحرک اور فعال ہوں اور وہ دوبارہ اپنا مقام حاصل کریں بلاول بھٹو زرداری تنظیم سازی کریں    ۔ ۔ ۔ اور مخلص اور متحرک لوگوں کو عہدے دیں وہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ عہدے دیں تاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ سے سٹریٹ پاور میں واپس آسکیں کا رکن اپنی قیادت کے رویہ سے تنگ آ چکے تھے اس لیے 2013 ؁ء سے الیکشن میں کارکنوں اور ووٹرز نے پیپلز پارٹی کو رجیکٹ کر دیا انشاء اللہ بلاول دوبارہ پارٹی کو فعال کر لیں گے اور پیپلزپارٹی 1970 ؁ء والی بھٹو کی پارٹی بنا کر دم لیں گے۔ہم بلاول کے مشن میں بلاول بھٹو زرداری کی مکمل حمایت کریں گے تاکہ پارٹی کا منشور گلی گلی محلہ محلہ تک جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...