ایچ بی ایل اور سیفام گروپ میں معاہدہ
لاہور(پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے بینک ایچ بی ایل نے سب سے بڑے فیشن برانڈ پورٹ فولیو سیفام گروپ آف کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ۔ اس معاہدے کے تحت ایچ بی ایل سیفام کو اپنے سیلز کیلیکشن کے کاؤنٹرز اور پی او ایس مشینز کے ذریعے جدید حل فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ سیفام گروپ کے ملازمین کی تنخواہوں کا انتظام ایچ بی ایل ایمپلائی بینکنگ سلوشن کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ایچ بی ایل کے پیمنٹ سروسز کے ہیڈ فائق صادق، کارپوریٹ سینٹر کی ہیڈ صوبیہ چغتائی، سینٹرل 1 کے یونٹ ہیڈ کاشف حسین، کلائنٹ سیلز مینجر احد شاہد جبکہ سیفام گروپ کے سی ای او حامد زمان، جی ایم فنانس سیفام گروپ منیر احمد، سی ایف او سیفام شہزاد سرفراز اور سی ایف او سیرینا انڈسٹریز عامر رشید شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فائق صادق نے کہا کہ \"ایچ بی ایل اپنے سب سے بڑے نیٹ ورک اور جدید ترین آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے کلائنٹس کو ریئل ٹائم کیش مینجمنٹ حل فراہم کرنے کی ایک منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔
اس اہم شراکت داری کے ذریعے ایچ بی ایل سیفام کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مہارت، جدت اور محفوظ مالیاتی حل فراہم کرے گا \"۔