یو گنڈاکے وزیر مملکت برائے خارجہ امورکا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کا دورہ

یو گنڈاکے وزیر مملکت برائے خارجہ امورکا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر) یو گنڈاکے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عثمان کینگی کے زیر قیادت وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا۔ایف پی سی سی آئی آمد پر ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم اور نائب صدر حمید اختر چڈھا نے وفد کا استقبال کیا۔ ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو ایف پی سی سی آئی کے بزنس کمیونٹی بارے کردار کے بارے میں بتا یا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگنڈا کے وزیر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔پاکستان کی کاروباری برادری کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ یوگنڈا کے مختلف سکیٹر میں سرمایہ کاری کرے کے اپنے بزنس کو انٹر نیشنل سطح پر مزید وسعت دے۔پاکستان تمام اقسام کی ٹیکسٹائل کی پروڈکٹ اور دوسری چیزیں یوگنڈا کی مارکیٹ میں فروخت کر سکتے ہیں۔وفد نے فیڈریشن چیمبر کے وژن کو سراہا اور ادارے کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔عثمان کینگی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ وہ حکومت پاکستان کی دفاعی اور تجارتی صنعت میں ترقی اور صلاحیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔یو گنڈا کو پاکستان کے ساتھ دفاعی اور صنعتی و زرعی پیداوار کے میدان میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر سکیں۔پاکستان اور یوگنڈا کو اپنے باہمی مفاد کیلئے تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کویوگنڈا میں زرعی سکیٹر کے اندر سرمایہ کاری کرنی چاہئیں۔یوگنڈا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر محمد احمد کسیول نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات ہیں لیکن ان تعلقات کو تجارتی سطح پر مزید مستحکم کر نے کی اشد ضرورت ہے۔ یو گنڈا اپنے زرعی سیکٹر کو جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے پاکستان سے زرعی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...