لاہور سکول آف اکنامکس کے طلباوطالبات کا سٹاک ایکسچینج کا دورہ

لاہور سکول آف اکنامکس کے طلباوطالبات کا سٹاک ایکسچینج کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سکول آف اکنامکس کے طلباؤ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ فنانشل لٹریسی پروگرام کے عنوان سے اس سکول کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساؤتھ ایشن فیڈریشن آف ایکس چینجز (سیف) کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز کے سیکریٹری جنرل جناب آفتاب احمد چوہدری تھے۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرتاہے ۔ اس سے طلباء و طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباء و طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔

مزید : کامرس


loading...