لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر81کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 16کمپنیوں کے حصص میں اضافہ18کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ47 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس69.04پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5849.56پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 7 لاکھ 64 ہزار 300حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز5لاکھ57ہزار 300حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3لاکھ69ہزا رحصص۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے1 لاکھ 31 ہزار500حصص۔ جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے81ہزارحصص فروخت ہوئے۔

سب سے زیادہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.45روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس


loading...