بجلی کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے: افتخاربشیر

بجلی کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے: افتخاربشیر

لاہور(وقائع نگار) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے بجلی کی قیمت میں دسمبر2014کے بلوں میں 3 روپے 24پیسے فی یونٹ کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے لیکن یہ کمی مستقل بنیادوں پر کی جائے کیونکہ جب جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا حکومت نے فی یونٹ بجلی مستقبل بنیادوں پر اضافہ کیا،

اب صرف ایک ماہ کیلئے کمی درست اقدام نہیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی بناء پر بجلی کی قیمت بھی اسی تناسب سے ہر ماہ کیلئے کم کی جائے افتخار بشیر نے کہا کہ مہنگی بجلی ،مہنگی پیداوار اور ہوشربا مہنگائی کا سبب ہے اس لیے حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے صر ف ایک ماہ کیلئے کمی نہ کر ے بلکہ جب تک پٹرولیم مصنوعات کم ہیں بجلی کی قیمتوں میں بھی فی یونٹ اسی تناسب سے ہر ماہ کمی برقر ار رکھی جائے ۔

مزید : کامرس