پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک روزہ کنونشن کل شروع ہو گا

پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کا ایک روزہ کنونشن کل شروع ہو گا

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما) پنجاب کے زیر اہتمام ایک روزہ کنونشن 8مارچ کو سیالکوٹ میں ہو گا جس کے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کنونشن میں صوبے بھر سے ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس شرکت کریں گے،

منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ کنونشن پنجاب کے ڈاکٹرز کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ طبی اخلاقیات اور ملکی و بین الاقوامی موضوعات پر مختلف سیشن منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر آئندہ 2سال کیلئے پیما کے صوبائی صدر اور صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کا بھی خفیہ رائے دہی کے تحت انتخاب کیا جائے گا۔پیما پنجاب کے صدر پروفیسر خبیب شاہد ، کنونشن آرگنائزر ڈاکٹر خاور حسین قریشی اور ڈاکٹر خالد سلیم منہاس نے کہا ہے کہ کنونشن کا آغاز صبح 9بجے گلیکسی ہوٹل میں ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...