علمی اول ثقافتی تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس

علمی اول ثقافتی تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس

لاہور (پ ر) علمی اول ثقافتی تنظیم جگنو انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس اور ماہانہ اول نشست کا اہتمام پاک ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا صدارت ممتاز دانشور مظہر جعفری نے کی جبکہ شرکاء میں چیف ایگزیکٹو تنظیم ندا ایم زیڈکنول مہمان خصوصی ممتاز شاعر اعظم توقیر مہمان اعزاز احمد خیال تھے، جبکہ شرکاء میں ممتاز شاعرہ شگفتہ غزل ہاشمی، سفر نامہ نگار مقصود چغتائی اور نوجوان ادیب محمد اقبال کمبوہ شامل تھے مظہر جعفری،ایم زیڈ کنول، اعظم توقیر،مقصود چغتائی اور اقبال کمبوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پُر شوب ماحول میں ادب اور شاعری آکسیجن کا کام کرتی ہے آخر میں ممتاز شاعر، مظہر جعفری،اعظم توقیر، احمد خیال، ایم زیڈ کنول نے اپنا تازہ کلام سُنا کر محفل لوٹ لی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...