پنجاب یونیورسٹی: اکیڈمک سٹاف کے سالانہ انتخابات 11مارچ کو ہوں گے

پنجاب یونیورسٹی: اکیڈمک سٹاف کے سالانہ انتخابات 11مارچ کو ہوں گے

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز کی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات 11مارچ2015ء کو وحید شہید ہال ادارہ تعلیم و تحقیق میں ہوں گے تفصیلات کے مطابق ٹیچرز فرنٹ کو یونیورسٹی کے ٹیچرز کے مختلف گروپس کی حمایت حاصل ہے اس پینل کے صدارتی امیدوار پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ، پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس اور جنرل سیکریٹری کے امیدوار ڈاکٹر محبوب حسین (شعبہ تاریخ) ہیں جبکہ ان کے مخالف گروپ میں ڈاکٹر احسان شریف (ادارہ کیمسٹری) صدر کیلئے اور جاوید سمیع (سپیس سائنس) جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہیں اساتذہ کی اکثریت یہ رائے رکھتی ہے کہ اس مرتبہ ہمیں پرانے روایتی سیاستدانوں کی بجائے نئے ایماندار، محنتی ، مخلص اور حوصلہ مند امیدواروں کو کامیاب کروانا چاہیے۔

ادارہ تعلیم وتحقیق، کالج آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، ہیلی کالج آف کامرس، ادارہ فارمیسی، یونیورسٹی لاء کالج، اورینٹل کالج، فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز، فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز کے تدریسی فرائض سر انجام دینے والے اکثر اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی قیادت میں یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیق اور تدرسی ماحول کو زندہ رکھیں ہوئے ہیں اس لئے ہم کسی نئے سیاسی گروپ کو یونیورسٹی پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ ان اساتذہ کی رائے میں پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ایک جرات مند ، عوامی اور علمی و ادبی حلقوں میں مقبول کئی بین الاقوامی شہرت کی حامل کتب کے مصنف اور محقق ہیں۔ لہذا ڈاکٹر مجاہد کامران کے خلاف کسی ایسے شخص کے حق میں پروپیگنڈاہ کرنا جس کی بطور پروفیسر تقرری ہی متنازعہ ہے اور مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ، سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ یونیورسٹی اساتذہ ایسے کسی استاد کو اپنا نمائندہ منتخب نہیں کریں گے جس کے نا اہلی ، قتل اور مالی کرپشن جیسے سنگین الزامات کی وجہ سے کسی بھی وقت فرار ہو جانے کا خدشہ ہو اور مستقبل غیر یقینی ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...