ڈاکٹر مجاہد کامران نے اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کیلئے بس سروس کا آغاز کر دیا

ڈاکٹر مجاہد کامران نے اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کیلئے بس سروس کا آغاز کر دیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر انتظامیہ نے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے شیخوپورہ تک بس سروس کا آغاز کر دیا اس موقع پر افتتاحی تقریب وائس چانسلر آفس کے باہرہوئی تقریب میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار تنویر حسین، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر ایم پی اے عارف خان سندھیلہ ، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اور شیخوپورہ کے رہائشی طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزیر تنویر حسین نے شیخوپورہ کے رہائشی طلبہ کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹرمجاہد کامران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے پاس طلبہ کی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بسوں کا سب سے بڑا فلیٹ موجود ہے اس موقع پر طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ ، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ایم پی اے عارف سندھیلہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...