کامران مجاہدکا پروفیسر شیخ محمد کے انتقال پر اظہار افسوس

کامران مجاہدکا پروفیسر شیخ محمد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈین آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے ڈاکٹر فرخ کمال اور ڈاکٹر آصف کمال کے والد سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹیسٹکس گورنمنٹ کالج لاہور پروفیسر شیر محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔

اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بروز ہفتہ (آج)صبح11بجے ان کی رہائش گاہ واقع 17-Cجی او آر IIلاہور میں قرآن خوانی ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...