ایوان کارکنان کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں خصوصی نشست

ایوان کارکنان کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں خصوصی نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں آج ایک خصوصی نشست بعنوان’’پاکستان کی معاشی ترقی میں خواتین کا کردار اور ذمہ داریاں‘‘ ہو رہی ہے اس نشست کی مہمان خاص وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ ہوں گی۔مقررین میں جسٹس(ر)ناصرہ جاوید اقبال، بیگم مہناز رفیع، بیگم بشریٰ رحمن، غزالہ سعد رفیق ، ثریا کے ایچ خورشید، عظمیٰ بخاری ایم پی اے، پروفیسر مسرت کلانچوی، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان،بیگم صفیہ اسحاق ،عارفہ صبح خان اور سلمان عابد شامل ہیں۔

نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔