درودوسلام پر پابندی لگانا حکومت کی بدترین حماقت ہے، اکرم رضوی

درودوسلام پر پابندی لگانا حکومت کی بدترین حماقت ہے، اکرم رضوی

لاہور(جنرل رپورٹر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالبعلم لیڈرمحمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ لاوڈ سپیکر کے غلط استعمال کی آڑ میں درودوسلام پر پابندی لگانا حکومت کی بدترین حماقت ہے بیورکریسی حکومت کو غلط راہ پر نہ ڈالے ،اسلئے لاوڈ سپیکرسے نفرت پھیلانیوالے کفر و شرک کے فتوے لگانیوالے ملک دشمن اور امن دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااکرم رضوی نے کہا درودوسلام کی آوازسے نفرتیں ختم اور محبتیں جنم لیتی ہیں ،دراصل لاوڈ سپیکرکے ایسے استمال کو بند ہونا چاہیے جو ملک و قوم کیخلاف اور دہشتگردی کی حمایت میں ہونہ کہ درودوسلام کو بند کیا جائے،بیورکریسی دہشتگردی اور امن و محبت کے فرق کو واضح کر کے حکومت کو مطلع کرے۔

تاکہ لاوڈ سپیکرکی بندش کا اطلاق حقیقی دہشت گردی کے خلاف ہو،انجمن کے رہنما نے مزید کہا درودوسلام پڑھنے کی وجہ سے علماء اکرام کے خلاف ائمپیلی فائر ایکٹ کے تحت ملک بھر میں قائم مقدمات کو فورا واپس لیا جائے ،تاکہ عوام اہل سنت میں حکومت کے خلاف پائی جانے والی نفرت مزید فروغ نہ پائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...