شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی دو روزہ تقریبات آج سے شروع ہوگی

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی دو روزہ تقریبات آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی دو روزہ تقریبات آج سے شروع ہوگی تفصیلات کے مطابق جائے شہادت ڈاکٹر محمد علی نقوی یتیم خانہ چوک پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چراغاں کیا جائے گا جس میں کالجز اور یونیورسٹیزکے طلبہ کارکنان اور مرکزی عہدیدران شریک ہونگے امامیہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس کہنا ہے کہ شہید نقوی نے اپنے لہو سے چراغ روشن کرکے پاکستان کے نوجوانوں کی رہنمائی کی دشمن نے ہم سے عظیم رہنماء چھین لیا لیکن ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں انکے افکار و کرادر کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آج شب شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شب شہداء منائی جائے گی جس میں شہید کا خانوادہ شریک ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق7 مارچ کو جائے شہادت پر شہید سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یتیم خانہ چوک پرچراغاں کیا جائے گا اور ترانہ شہادت پیش کیا جائے گا بعد ازاں شب شہداء و عزاداری کیلئے مریم مسجد علی رضاآبادمیں تقریب منعقد ہوگی۔
جس میں معروف نوحہ خواں اورعلماء کرام خصوصی خطاب کریں گے برسی کے دوسرے روز اسکاؤٹ سلامی ہوگی جس سے مرکزی صدر تہور حیدری اور علامہ عبدا لخالق اسدی خطاب کریں گے افکار شہداء سیمینار سے جید علماء کرام سمیت مرکزی صدر تہور حیدری، علامہ سید اسد رضا بخاری ،احمد اقبال رضوی اور علامہ خالق اسدی صاحب اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی اس موقع پر شہید کی برسی کی حوالے سے یادگار تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی برسی میں ڈاکٹر ،علماء کرام،کارکنان،سابقین آئی ایس او سمیت ہزاروں طلباء شریک ہونگے جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے