پیپلزپارٹی ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کا شکار ہوئی ہے، ذوالفقار خان

پیپلزپارٹی ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کا شکار ہوئی ہے، ذوالفقار خان

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی نظریاتی پارٹی ہے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کا شکار ہوئی ہے پیپلزپارٹی ملک کے دونو ں ایوانو اں میں کبھی بھی آمریت کی قائم کی ہوئی ترمیم کی حمایت نہیں کرتی پیپلزپارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے اور کبھی بھی پارٹی کے قائدین اور کارکن اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اسلئے آج بھی پارٹی ہر صوبے میں اور ملک کے ہر کونے میں پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کے ساتھ قائم ہے پیپلزپارٹی کے نظریاتی ہونے کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی غریب لوگو ں اور بے روزگاروں کیلئے ملازمتوں کا بندوبست کیا اور اقتدار میں ہوتے ہوئے کبھی کسی کو بیروزگار نہیں کیا بلکہ لاکھوں ملازموں کو مستقل کیا یہاں تک کہ ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں 150%اضافہ کیا اور پورے ملک میں کسی کو بھی ملازمتوں سے نکالا نہیں بلکہ جہاں تک مناسب ہوا بیروزگاروں کو ملازمتیں دیں ۔

اور غریبوں کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دیا جس سے آج بھی لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں انکے گھروں کے چولہے جلے ہیں لیکن اس کے برعکس مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی لوگوں کو نوکریوں سے نکالنا شروع کردیتی ہے کیونکہ انکا نظریہ پیپلزپارٹی سے مختلف ہے آج بھی مختلف اداروں میں پیپلزپارٹی کے دور کے بھرتی ہوئے ملازمین کو تنگ کیا جارہا ہے اور محکموں سے چھانٹیاں کی جارہی ہیں جس سے پاکستان کا عام شہری بھی مشکل میں ہے اس لئے عوام انکے ساتھ نہیں ہیں ان سے سخت بیزار ہوچکی ہے عوام آ ج بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے اور آج بھی پیپلزپارٹی کے دور حکومت کو یاد کررہی ہے سندھ میں آج بھی پیپلزپارٹی لوگوں کو نوکریا ں دی رہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4