گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول فار بوائز‘ ایمپریس روڈ کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول فار بوائز‘ ایمپریس روڈ کے طلبہ کا دورہ ایوان ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول فار بوائز‘ ایمپریس روڈ‘ لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ سمن آباد‘ لاہور‘حاوی پبلک ہائی سکول‘ میاں میر کالونی‘ ودیگر نے وزٹ کیا۔

لاہور‘جی ایم ایجوکیشن سسٹم‘ کوٹ کمبوہ‘ بند روڈ‘ لاہور‘دی پنجاب ایجوکیشن پبلک سکول‘ کوٹ عبدالمالک‘لاہور کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد292تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4