پنجاب یونیورسٹی: ڈاکٹر محمد احسان اکیڈمک فورم کانفرنس کے 2سیشنز کی صدارت کریں گے

پنجاب یونیورسٹی: ڈاکٹر محمد احسان اکیڈمک فورم کانفرنس کے 2سیشنز کی صدارت ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز، ڈی جی گوجرانوالا کیمپس اور ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ میں 9اور 10مارچ 2015ء کو ہونیوالے دوسرے اکیسویں صدی اکیڈمک فورم کانفرنس کے دو سیشنز کی صدارت کریں گے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پنجاب یونیورسٹی کیلئے بھی اعزاز ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر احسان ملک انٹر نیشنل ایڈوائزی بورڈ کے ممبر ہیں اور دوسرے اکیسوی صدی اکیڈمک فورم میں انتظامیہ کی درخواست پر دو سیشنز کی صدارت کریں گے اس کانفرنس میں دنیا بھر کے 38ممالک سے 96بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے سکالرز شرکت کرتے ہوئے 120ریسرچ پیپرز پیش کریں گے ڈاکٹر احسان ملک کانفرنس کے دوروز دو سیشنز کی صدار ت کرنا اور ایڈوائزی بورڈ کا ممبر ہونا نہ صرف پنجاب یونیورسٹی بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔

اس سے پہلے بھی ڈاکٹر احسان جرمنی، چائنہ، آسٹریلیا، یو کے، اٹلی، امریکہ اور کینیڈامیں منعقدہ 14بین الاقوامی کانفرنسز میں بھی سیشنز کی صدارت کر چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...