اسفندیار بھنڈارا کی ضمانت میں 10مارچ تک توسیع، آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب

اسفندیار بھنڈارا کی ضمانت میں 10مارچ تک توسیع، آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود چیمہ نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈارا کی ضمانت میں 10مارچ تک توسیع کر دی ۔فاضل جج نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔عدالت نے کیس سماعت شروع کی تو اسفن یار بھنڈا کے بہنوئی رستم سدھوا بھی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ اسفن یار بھنڈارا نے ہی انہیں اغوا کرایا ، سیشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو 10مارچ تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، استغاثہ کے مطابق اسفن یار بھنڈارا پر ان کے بہنوئی رستم سدھوا کو اغوا کرنے کا الزام ہے جبکہ مذکورہ ملزم کے خلاف عدالت میں اس کی والدہ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4